تھانہ پیرمحل کی کاروائی بکرے چور گینگ کے 4ارکا ن سرغنہ سمیت گرفتار

تھانہ پیرمحل کی کاروائی بکرے چور گینگ کے 4ارکا ن سرغنہ سمیت گرفتارملزمان کے قبضہ سے 23عدد بکرے ،بکریاں،اسلحہ ناجائزاور موٹر سائیکل برآمد

تھانہ پیرمحل کی کاروائی بکرے چور گینگ کے 4ارکا ن سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 23عدد بکرے ،بکریاں،اسلحہ ناجائزاور موٹر سائیکل برآمد ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر محمد فریاد چیمہ، امدا داسلم سب انسپکٹر چوکی انچارج معہ ملازمان پولیس نے دوران کاروائی چاررکنی بکرے چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر تے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 23عدد بکرے ، بکریاں کل مالیتی15 لاکھ روپے اسلحہ ناجائز اورموٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے

ملزمان میںسرغنہ گینگ: محمد اسلم عرف بلاولد عبدالعزیز قوم اوڈھ سکنہ 322ج ب ۔محمد اشرف عرف رانا ولد بلال قوم اوڈھ سکنہ بی پلاٹ پیر محل ۔محمد اسلم عرف موچھاولد نور محمد قوم اوڈھ سکنہ بی پلاٹ پیر محل ۔منیر احمد ولد بشیر قوم اوڈھ سکنہ بی پلاٹ پیر محل شامل ہیں، ملزمان کافی عرصے سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر لیے مزید تفتیش میںوارداتوں کا سراغ متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں