Pirmahal news today

پیرمحل بیس روز قبل مکہ بلاک سے اغواء ہونے والے کمسن بچوں کو پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد آخر کار بازیاب کرا لیا

پیرمحل بیس روز قبل مکہ بلاک سے اغواء ہونے والے کمسن بچوں کو پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد آخر کار بازیاب کرا لیا دو خواتین تین سمیت پانچ اغواء کار بھی گرفتار اٹھارہ ستمبر کی شام کو محلہ مکہ بلاک میں گھر سے باہر کھیلتے ہوئے چار سالہ عروشہ اور تین سالہ عبدالحنان کو اغواء کاروں نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی نا معلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کے بچوں کی تلاش شروع کردی مغوی بچوں کی بازیابی کے لیے آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کی سربراہی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں سمیت مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جن میں سیکورٹی برانچ سپیشل برانچ ایلیٹ فورس سی آئی اے سٹاف سمیت تمام اداروں کے آئی ٹی سپیشلسٹ شامل تھے ایک لاکھ سے زائد موبائل نمبروں کا ڈیٹا بھی کلکٹ کیا گیا اور مشکوک افراد کی چھان بین بھی جاری رکھی بیس روز گزرنے کے بعد تمام اداروں کی محنت رنگ لائی اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مکہ بلاک کے ملحقہ محلہ مسجد بلاک کے ایک گھر سے اغواء کاروں کے چنگل سے بچوں کو بحفاظت ںازیاب کروا کر اغواء کر جن میں دس خواتین تین اور تین مرد شا ہیں جن کے نام عبدالقیوم۔ ظفر کبہ۔ لیاقت درزی بتائے گئے ہیں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اغواء کاروں نے بڑی مہارت سے بچوں کو چھپا رکھا تھا اغواء کاروں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے عروشہ اور عبدالحنان کی بازیابی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام کا پولیس کے حق میں نعرے بازی بچوں کی بحفاظت بازیابی پر والدین کی خوشی سے بھر آئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں