جھنگ محکمہ ہائی وے کے بیلدار گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں بٹورنے لگے

جھنگ (نمائندہ سچ کا ساتھ )محکمہ ہائی وے کے بیلدار گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں بٹورنے لگے۔نااہل ایکسیئن بھی خزانہ سرکار پر بوجھ بن گیا۔ضلع بھر کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار پکی شاہراہیں کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگیں۔ کام چور بیلداروں کی تنخواہوں سے بھتہ لیکر ان کی سرپرستی کرنے والے ہائی وے افسران کی غفلت کے باعث مین شاہراہوں پر کئی فٹ گہرے کھڈوں میں پڑے گندگی کے ڈھیر XEN ہائی وے کا منہ چڑ چڑا رہے ہیں ۔

نیشنل شاہراؤں کے کناروں اور ڈیوائیڈرز میں مسکٹ/ خود رو ۔جنگلی پودے جات وزیر اعظم پاکستان کے10 بلین ٹری کے کھوکھلے دعوؤں کا واضع پول کھول رہے ہیں۔میڈیا کی جانب سے گوجرہ روڈ ڈیوائیڈر میں لگائے گئےسینکڑوں پودے متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ سیاسی لاوارث جھنگ کے غیور شہریوں کے دلوں پکار ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ از خود نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں