جھنگ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے اٹھارہ ہزاری میں تجاوزات اور نقشہ منظور نہ ہونے والی بلڈنگ اور شوگر ملز کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں

جھنگ (علی عباس سے)چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے اٹھارہ ہزاری میں تجاوزات اور نقشہ منظور نہ ہونے والی بلڈنگ اور شوگر ملز کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کا ہنگامی دورہ کیا اور حق باہو شوگر مل کا نقشہ پاس نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا مل انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے نقشہ منظور کروانے کی فوری ہدایات کردی جبکہ دوسری جانب تحصیل شورکوٹ میں کشمیر شوگر مل کا بھی نقشہ منظور نہ ہونے پر نوٹسسز جاری کئیے گئے ہیں

اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار حق باہو شوگر مل اور کشمیر شوگر مل کو نوٹسسز جاری کئیے جا چکے ہیں مگر دفتر ہذا سے ابھی تک رجوع نہ کیا ایک ہفتہ کے دوران اگر نقشہ منظور نہ کروایا گیا تو انکے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملز مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروایا جائے گا اور انکو مکمل سیل بھی کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں