یہ روبوٹ آپ کے لیے تیزی سے مزیدار برگر بناسکتا ہے

یہ روبوٹ آپ کے لیے تیزی سے مزیدار برگر بناسکتا ہے،کسی بھی مصروف برگرساز دکان میں ہمیشہ ہی ایک معاون کارکن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اس ضرورت کو ایک تیزرفتار روبوٹ پوری کرسکتا ہے جسے فلپی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔مائیسو روبوٹ نامی کمپنی نے اس ضمن میں اپنا نیا روبوٹ ماڈل فلپی ٹو کے نام سے پیش کیا ہے۔ اس کا اولین ماڈل شکاگو کی کاسل ہمبرگر کی کئی دکانوں پر شروع کیا گیا تھا جہاں یہ بہت کامیاب رہا تھا۔دوسری جانب یہ روبوٹ مددگار اسٹاف کی شدید قلت کو بھی دور کرسکتا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں کووڈ 19 کی عالمی وبا سے اسٹاف کی کمی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت چند روبوٹ مل کر فرائیز اور برگر کی پوری دکان چلاسکتےہیں۔معاشی مشکلات اور کووڈ کی وجہ سے کھانے مہنگے ہوئے ، اوقاتِ کار سکڑ گئے اور کھانوں کا مینو بھی کم ہوچکا ہے۔ برگروالے روبوٹ کا پہلا ماڈل 2017 میں بنایا گیا تھا جس کا دوسرا جدید ماڈل تیار کیا گیا ہے۔

کمپیوٹر وژن اور مصنوعی ذہانت کی بل پر کام کرنے والا یہ روبوٹ گرم تیل، تنگ جگہوں اور دیگر مشکلات میں اپنا کام جاری رکھتا ہے۔ لیکن ایک یا دو انسانی رہنما کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں پوری دکان کا کام آسان ہوجاتا ہے۔روبوٹ سسٹم میں ایک آٹوبِن آپشن بھی ہے جہاں کٹی پیاز، گوشت کے قتلے اور دیگر اشیا رکھی اور اٹھائی جاسکتی ہیں۔ ایک روبوٹ بازو بہت تیزی سے اشیا کو ملائے بغیر سبزیوں اور پنیر کو بھی اٹھا سکتا ہے۔فلپی ٹو روبوٹ ایک گھنٹے میں 60 ٹوکریاں بھگتا سکتا ہے اور 50 فیصد تک وقت کی بچت ہوسکتی ہے۔ اپنا کام کرنے کےلیے اسے بہت کم جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ روبوٹ بہت محتاط انداز میں کباب اٹھا کر انہیں الٹ اور پلٹ سکتا ہے۔ مائسو کمپنی کے مطابق ان کی ایجاد پوری دنیا میں 280 ارب ڈالر کی مارکیٹ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں