پیرمحل تحصیل بھر کے پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال

پیرمحل (نمائندہ سچ کاساتھ ) تحصیل بھر کے پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا دوسرا روز سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھیں گے تفصیل کے مطابق صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی کال پر صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے سلسلہ میں بابر سلطان تحصیل صدر انجمن پٹواریاں کی قیادت میں تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں نے تحصیل ہیڈ کوآرٹر مقام پر قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ شروع کردیا

دوسرے روز بھی پٹواریوں کی ہڑتال سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا صدر انجمن پٹواریاں بابر سلطان کاکہنا ہے کہ پٹواری کی موت کا باعث بننے والے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار اور ہیڈ کلرک جام پور کے خلاف کاروائی کی جائے اور متوفی پٹواری کے وارثان کو معاوضہ دیاجائے جب تک پٹواری کی موت کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی کال پر صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں