پیرمحل کوائف نہ چیکنگ نصف کرایہ کمیشن پرغیر رجسٹر پراپرٹی ڈیلروں کی طرف سے کرایہ پر دیے گئے

پیرمحل (نمائندہ سچ کاساتھ )کوائف نہ چیکنگ نصف کرایہ کمیشن پرغیر رجسٹر پراپرٹی ڈیلروں کی طرف سے کرایہ پر دیے گئے مکانات جرائم پیشہ افراد کی آماجگا ہ بن گئے شہر کے بارونق بازاروں اور مسجدوں کے باہر سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل چند سیکنڈ میں غائب ہوجاتے ہیں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفورغیر رجسٹرپراپرٹی ڈیلروں کے بغیر کوائف کرایہ پر دیے گئے مکانوں اور پراپرٹی ڈیلروں کا ضابطہ اخلاق جاری کریں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موجود ٹائونز میں کرایہ پر سینکڑوں موجود چڑھا رکھے ہیں

جو غیررجسٹرڈپراپرٹی ڈیلروں نے بغیر ضمانت ، بغیر تصدیق اورمالک مکان کی جانچ پڑتال کے بغیر نصف کرایہ کمیشن وصول کرکے کرایہ پر چڑھانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے نامعلوم مقام سے جرائم پیشہ افراد فیملی بن ان غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے نصف کرایہ کمیشن دے کر مکان حاصل کرکے وارداتیں کرکے اسی محلہ میں لیے گئے کرایہ کے مکان غائب ہوجاتے ہیں کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ واردات کرنے والے شخص کو زمین کھاگئی یاآسمان نگل گیا جرائم پیشہ افراد اپنا ٹارگٹ پورا ہونے پر اگلے محلہ کار خ کرتے ہیں

جہاں پر انہیں غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے اپنا ٹھکانہ بناکر اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سیکورٹی ادارے تمام ترانتظامات کے باوجود بھرے بازاروں اور مسجدوں کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام نہ کرسکی سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے ذریعے کرایہ پر دیے گئے مکانات کی چھان بین کی جائے تاکہ جرائم کی روک تھام ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں