نوشہرہ سون سکیسر کی خوبصورت جھیلوںکھبیکی اور جاہلرکے مقامات پرسینکڑوں کی تعداد میں غیر ممالک کے سائبیرین پرندے کونج ،مرغابیاں ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے کیلئے پہنچتے ہیں

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ سچ کا ساتھ)وادی سون کی خوبصورت جھیلوںکھبیکی ،اوچھالی،احمد آباد اور جاہلرکے مقامات پرسینکڑوں کی تعداد میں غیر ممالک کے سائبیرین پرندے کونج ،مرغابیاں ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے کیلئے پہنچتے ہیں چند ماہ قیام کے بعد صوبہ سندھ کی جانب اڑان بھرتے ہیں لیکن وائلڈ لائف کی عدم توجہی کے باعث کئی پرندے بے رحم شکاریوں کے ہاتھوں شکار ہوجاتے ہیں

شکاری اندھیری راتوں کو جھیل کے اندرمختلف مقامات پر جال بچھاکر شکار کرتے ہیں اہلیان علاقہ ،ملک عمر،ملک عمران،ملک شفقت،ملک تنویر،ملک کاشف نے کہا کہ اس سے قبل متعدد بار حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف حکام سے مطالبہ کیاہے کہ گیم واچرز کی تعداد بڑھا کرمہمان آبی پرندوں کے شکارپر پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں