میاں چنوں پٹواریان قلم چھوڑ ہڑتال

میاں چنوں( نمائندہ سچ کا ساتھ)انجمن پٹواریان پنجاب کے صدر شاہد انصر گورایہ نے پنجاب بھر کے پٹواریان کے ساتھ ہونے والی حالیہ زیادتیوں اور افسران بالا کی ناانصافیوں پٹواریان کےساتھ ناروا سلوک جس کی بنا پر وسیم پٹواری کے خودکشی کرنے کا سبب بنی وہ آج ضلع بھر کے پٹواریوں سے خطاب کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کے پٹواریان قلم چھوڑ ہڑتال پر رہیں گے صدر انجمن پٹواریان ضلع خانیوال قاری عبدالجبار نے کبیروالہ کے

مقتول پٹواری سرور خان کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خانیوال ضلع میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمارے پٹواری بھائی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو تمام پٹواری بھرپور احتجاج کریں گے ،قاری عبدالجبار صدر انجمن پٹواریان ضلع خانیوال خورشیدخان لوہڑی تحصیل صدر انجمن پٹواریان میاں چنوں، رانا جاوید اقبال جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں میاں چنوں بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں