نوشہرہ سون سکیسر

نوشہرہ سون سکیسر پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ سچ کا ساتھ)پاکستان عوامی تحریک تحصیل سیکرٹریٹ نوشہرہ میں ملک غلام محمد صفدر اعوان ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن خوشاب،ضلعی نائب صدر ملک محمد ریاض جڑوال،سرپرست پیر سید غلام صمدانی گیلانی عوامی تحریک ضلع خوشاب کی صدارت میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس منعقدہواجس میں متفقہ طور پرعہدیداروں کومنتخب کیا گیا تحریک منہاج القرآن میںصدر ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں ، ناظم ملک ظہر خان اعوان ،تحصیل نائب صدر ملک محمود حیات اکرام ، ناظم تربیت قاضی غلام مصطفی عابد علوی ، ناظم مالیات پروفیسر طارق محمود ، ناظم نشر و اشاعت محمد اقبال بلوچ ،

تحصیل صدر ملک طارق محمود اعوان آف ڈھاکہ ، ایم سی نوشہرہ صدر ملک محمد اظہر سدال ، جنرل سیکرٹری غلام جیلانی خان منہاجین تحصیل نائب صدر ملک احمد اقبال کوٹلی ،ملک محمد انور بیگ آف اوگالی ، پیر محمد ریاض آف کوٹلی ، قاری محمد ریاض آف کھوڑہ ، محمد صابر گھنال آف نوشہرہ ، ملک محمد قاسم آف مردوال ، ملک صاحب خان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور مشترکہ ورکنگ پلان پہ مشاورت کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیل نوشہرہ میں بھرپور تیاری کی جائے گی رفاقت مہم تیز کریں گے یونین کونسل سطح تک تنظیمات قائم کریں گے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے آ خر میں پیر سید محسن صفدر شیرازی نے خصوصی دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں