کراچی میں پولیس افسر کو لوٹنے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی

کراچی( حفیظ رحمن )کراچی میں پولیس افسر کو لوٹنے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی ،فیڈرل بی ایریا میں ڈی ایس پی منگھوپیر عرفان اپنے گھر کے باہر مرمتی کام کرارہے ،ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو شکار مان کر آن پہنچے ،موٹر سائیکل سوار دونوں کے ہاتھ میں پستول موجود تھیں ،دو میں سے ایک نے موٹر سائیکل سے اتر کر پہلے ڈی ایس پی عرفان کے قریب کھڑے شخص کو لوٹا ،ایک کو لوٹنے کے بعد ڈاکو پستول لئے ڈی ایس پی عرفان کے پاس آیا ،ڈاکو نے ڈی ایس پی عرفان پر پستول تان کر موبائل اور نقدی حوالے کے نے کا کہا ،ڈی ایس پی عرفان نے جیب میں ہاتھ ڈال کر ڈاکو کو موبائل نکالنے کا جھانسہ دیا ،

ڈاکو نے ڈی ایس پی عرفان کو موبائل نکالتا دیکھ کر پستول نیچے کرلی ،ڈی ایس پی عرفان نے ڈاکو کے پستول نیچے کرتے ہی پستول کو پکڑ کر ڈاکو کو دبوچ لیا ،قریب قریب جتنے لوگ موجود تھے وہ فوری ڈی ایس پی عرفان کی مدد کے لئے پہنچے ،موٹر سائیکل پر بیٹھے ڈاکو نے موقع کی نزاکت کو دیکھ کر بھاگ نکلنا غنیمت جانا اور بھاگ نکلا ،جائے وقوع پر جمع ہونے والے لوگوں نے ہاتھ آئے ڈاکو کی خوب درگت بنائی ،عوام نے ڈاکو کو مار مار کر لہولہان کردیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ،ڈی ایس پی کی مداخلت پر عوام نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کیا ،پولیس نے ڈی ایس پی عرفان کی فراہم کردہ معلومات پر دوسرے ڈاکو کی تلاش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں