نوشہرہ سون سکیسر

نوشہرہ سون سکیسر کے نواحی موضع مردوال میں پختون خاتون نے 61سالہ فیروز خان کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ سچ کا ساتھ) وادی سون کے نواحی موضع مردوال میں پختون خاتون نے 61سالہ فیروز خان کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیاایف آئی آرکے مطابق مسماة خیرالنساء زوجہ محمد عارف قوم پٹھان سکنہ بغداد ضلع مردان مقتول کے ڈیرہ پہاڑی پر رہائش پذیر زرعی رقبہ پر ملازمہ تھی وقوعہ کے روزمقتول مال مویشیوں کے ساتھ ڈیرہ پر گیاہی تھا

کہ ملزمہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ملزمہ نے قریب پڑی مقتول کی لائسنسی بارہ بور بندوق سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںفیروز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ملزمہ پہاڑی راستہ سے فرار ہوگئی پولیس نے محمد وحید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے اور نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں