پیرمحل

پیرمحل نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نجی میرج ہال میں پروقار تقریب معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں

پیرمحل (نمائندہ سچ کا ساتھ ) نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نجی میرج ہال میں پروقار تقریب معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں : تقریب میں مستحق خواتین میں میں سلائی مشینیں اور راشن پیکٹ تقسیم کئے گئی امداد لینے والوں کی شناخت کو بھی پوشیدہ رکھا گیا چوہدری شاہد اقبال گجر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر مہر شفقت اللہ مشتاق چوہدری ساجد اشرف گجر کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے تنظیم کے سرپرست سردار ریاض گجر اور چیئرمین چوہدری طارق مہمان گرامی اور دیگران نے خطاب کیا

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ نے کہا شہر میں خدمت کا فریضہ انجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خدمت خلق کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں : سردار ریاض نے کہا خدمت خلق ایک شخص سے شروع ہو کر گائوں گائوں ہزاروں افراد تک پہنچ چکی ہے خدمت خلق ہمارے نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے خدمت خلق میں ہر اس انسان کی مددکی جاتی ہے جو مستحق ہو، چوہدری طارق نے کہا تنظیم کی جانب سے قبرستانوں کی صفائی کے ساتھ شہر میں ہزاروں پودے لگائے گئے بلڈ بنک قائم کرکے نے ہر آنے والے سائل کو دو تین گھنٹوں میں خون کا انتظام کر کے دیا

جیسے ضرورت مند ملتے ہیں ویسے کی مدد کرنے والے بھی مل جاتے ہیں ہم صرف رابطے کا ذریعہ بنتے ہیں :خدمت خلق نے شہر کے گرین بیلٹ میں لاکھوں روپے کے کجھور کے پودے لگائے ہیں آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے پودے لگانا بہت ضروری ہیں گلے مرحلے میں دیہات میں ہر گھر کے باہر دو پودے لائے جائیں گے ساجد اشرف نے کہا اللہ تعالی جس کو خدمت خلق کے لئے چنتا ہو وہ خوش قسمت انسان ہے ہمارے ملک کا صدر یا وزیراعظم ہی نہیں ہم بھی اتنے ہی خدمت خلق کے ذمے دار ہیں دوسرے کے درد کو تب ہی محسوس کریں گے جب اسے اپنا درد سمجھیں گے

شاہد اقبال گجر نے کہاخدمت خلق کے جذبے کے تحت ہر وقت آپ کے ساتھ ہوں خدمت خلق آخرت میں ہماری بخش کا ذریعہ بن سکتی ہے خدمت خلق کے لئے غربت کی بجائے ہر سفید پوش کی مدد کی جائے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر نے خطاب میں کہا خدمت خلق کے تحت لوگوں کی مدد کرنا جہاد سے کم نہیں ہے تقریب کے اختتام پر ذاتی خرچ سے شرکا کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا منور افتخار جنرل سیکرٹری نے کہا خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی تعلیمی شعبے میں کتابوں اور یونیفارم کا اہتمام کرتے ہیں

معذور افراد کے لئے ویل چیئرز اور بیوہ خواتین کے لئے سلائی مشینیں فراہم کی جاتی ہیں لاوارث ملنے والی لاشوں کے لئے کفن دفن کے ساتھ غسل اور جنازہ کا اہتمامِ کیا جاتا ہے تنظیم کی جانب سے بلڈ ڈونیشن اور مستحق افراد کے لئے میڈیسن فراہم کی جاتی ہیں : قبرستانوں میں صفائی اور شجر کاری کا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے یتیم بچیوں کے لئے اجتماعی شادیوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے مستحق خاندانوں کے لئے ماہانہ راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تقریب کے اختتام سے قبل خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رکن چوہدری اختر گجر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں