پیرمحل اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا کا آر ایچ سی سندیلیانوالی کورونا ویکسینشن سنٹر کا دورہ

پیرمحل (نمائندہ سچ کا ساتھ ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا کا آر ایچ سی سندیلیانوالی کورونا ویکسینشن سنٹر کا دورہ ناجائزتجاوزات کرنے والوں کو وارننگ ریڑھیاں اور سٹال سڑک سے ہٹادیے تفصیل کے مطابق غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے آر ایچ سی سندیلیانوالی کورونا ویکسینشن سنٹر کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنرنے ہمراہ ایس ایم او ڈاکٹر شعیب سیال ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ چیک لیے ڈاکٹرز اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا ویکسینیشن سنٹر میں آنے والے

سائلین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا اور خوش اسلوبی سے پیش آنے کا ہدایات کی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا نے سندھلیانوالی مین چوک ملتان فیصل آباد روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چوک اور روڈ کے اوپر ریڑھیاں سٹال کو اپنی نگرانی میں ہٹادیااوردکانداروں کو آئندہ تجاوزات قائم کرنے سے سختی سے منع کردیا اور وارننگ جاری کی کہ جو دکان دار اپنے آگے روڈ پر سٹال لگائے گا اس کے خلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں