پیرمحل

پیرمحل سیدنا عثمان غنی رضی اللہ علیہ کی سیرت کامیابی کا راستہ ہے

پیر محل ( نمائندہ سچ کا ساتھ ) سیدنا عثمان غنی رضی اللہ علیہ کی سیرت کامیابی کا راستہ ہے پروفیسر محمد زبیر احمد بھٹی ،،مظلوم مدینہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت تقوی اور دین اسلام کے لیے ان کی سخاوت مسلم امہ کے لیے باعث نجات ہے اسلام کے ابتدائی ایام میں ان کی قربانیاں اشاعت و خدمت اسلام میں نمایاں ہیں جنہوں نے اپنی ساری دولت کو خدمت اسلام ے لیے وقف کر رکھا ہمیں درس دیتی ہے کہ ہم بھی مالی جذبہ ایثار سے کبھی پیچھے نہ رہیں

ان خیالات کا اظہار نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر میں پروفیسر زبیر احمد بھٹی نے شرکاء سے خطاب میں کیا اس موقع پر مختلف تحصیل کوآرڈینیٹرز ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہوئے حافظ محمد ارشد سعیدی کمالیہ نے کہا کہ جب اسلام اپنے اوائل دور میں تھا تب جناب ذوالنورین رضی اللہ عنہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش پیش تھے ان کا خاندان قبیلہ سبھی کی مخالفت کے باوجود انہوں نے ایک نفیس اور پاکیزہ زندگی گزاری حافظ عرفان خان قادری و دیگر علما کرام اور نظام المدارس پاکستان سے ملحق مقامی مہتمین نے بھی اس لیکچر میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں