پیرمحل

پیرمحل مرغیوں سے لوڈ ڈالہ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ایک زخمی گاڑی ڈرائیور فرار

پیر محل ( نمائندہ سچ کا ساتھ) مرغیوں سے لوڈ ڈالہ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ایک زخمی گاڑی ڈرائیور فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر333گ ب کا رہائشی عبدالرحمان ولد محمد رمضان قوم سرگانہ اپنے ساتھی محمد ذیشان ولد سلطان قوم سرگانہ کے ساتھ موٹر سائیکل نمبری TSK-17-3916 پر سوار شورکوٹ روڈ پر پیرمحل کی طرف آرہے تھے

کہ شورکوٹ روڈ نزد موٹر وے پل پیرمحل کے قریب گاڑیوں سے لوڈ مزدا ڈالہ نامعلوم نمبری جس پر مرغیاں لوڈ تھیں نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد ذیشان زخمی ہوگیا ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ صدر پیرمحل رفاقت علی اے ایس آئی نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں