پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری صہیب منیر رامے کی وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات بار کی ویلفیئر کے لئے 10لاکھ کا چیک دے دیا

پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری صہیب منیر رامے کی وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات وزیر اعلی کی جانب سے بار کی ویلفیئر کے لئے 10لاکھ کا چیک دے دیا تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جمیل وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری میاں صہیب منیر رامے ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے وزیراعلی آفس میں ملاقات کی وکلاکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلی پنجاب نے بار کی ویلفیئر کے لیے پیرمحل بار ایسوسی ایشن کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا اور بار کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر صدر و سیکرٹری بار نے وزیر اعلی کو پیرمحل بار آنے کی دعوت دی جنرل سیکرٹری میاں صہیب منیر رامے ایڈووکیٹ کاکہنا ہے ملنے والے فنڈ کو وکلا کی ویلفیئر کے لئے استعمال کیا جائے گا وکلا کی ویلفیئر اور ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں