میونسپل کمیٹی پیرمحل سینٹری ورکرز عملہ صفائی کی غیر ضروری ڈیوٹیاں ،،، ابلتے گٹر گندگی سے بھری نالیاں تعفن زدہ ماحول پیرمحل کے مکینوں کی زندگی اجیرن

میونسپل کمیٹی پیرمحل سینٹری ورکرز عملہ صفائی کی غیر ضروری ڈیوٹیاں ،،، ابلتے گٹر گندگی سے بھری نالیاں تعفن زدہ ماحول پیرمحل کے مکینوں کی زندگی اجیرن وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی عدم توجہی ، اور عملہ سینٹری ورکروں کی کرونا وائرس کے سلسلہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد اور صفائی کی بجائے ناجائز تجاوزات اور دیگر نجی کاموں پر سینٹری ورکروں کو مصروف رکھنے کے باعث پیرمحل میں زیرزمین سیوریج بند رہنے اور گلیوں محلہ جات میں سینٹری ورکروں کی کمی اور عملہ صفائی کے افسران کی عدم توجہی کے باعث مکین ہیپاٹائٹس سمیت ٹائیفائیڈ ملیریا کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں کوڑا کرکٹ کے بنائے ہوئے فلتھ ڈپوئوں پر روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کے باعث وبائی مکھیاں فروٹ فلائی اور مچھر جنم لے رہی ہے جو کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے جس کے ڈسنے سے مریض ڈینگی ، ملیریا اور ٹائیفائیڈ جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی بند ہونے سے علاج معالجہ کی سہولت تک میسر نہ ہے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے لیے عارضی ومستقل سینٹری ورکر ز اور سینٹری انسپکٹر کو دیگر امور پر تعینات کرنے کی بجائے گندگی سے اٹی نالیوں اور فلتھ ڈپوئوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صحت صفائی کے امور پر تعینات کیاجائے کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ مکینوں کودیگر موسمی موذی امراض سے بچایاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں