پیرمحل؛ غوثیہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ دو افراد جاں بحق ، حملہ آور فرار

پیرمحل؛ غوثیہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ دو افراد جاں بحق ، حملہ آور فرار تفصیل کے مطابق موضع کوہل کلاں کے رہائشی خرم شہزاد ولد گل شیر قوم گادھی بلوچ ، ہمراہ سہیل ولد غلام عباس قوم گادھی بلوچ سکنہ کوہل کلاں پیرمحل رزاق آٹوز غوثیہ چوک پیرمحل دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ حملہ آور رزاق خان ولد طوطے خان قوم گادھی بلوچ سکنہ کوہل کلاں ہمراہ دو کس نامعلوم نے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جان بحق افراد میں دونوں ماموں اور بھانجھا شامل ہیں وجہ عناد پرانی رنجش کا تنازعہ بیان کی گئی ہے فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ریسکیو 1122ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر سول ہسپتال پیرمحل پہنچائی ڈی پی اوٹوبہ کے حکم پر تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں