پیرمحل ؛ بھسی اڈا پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت ،نشئیوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے

پیرمحل ؛ بھسی اڈا پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت ،نشئیوںنے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے تفصیل کے مطابق پیرمحل اور سندھلیانوالی میں انتظامیہ نے کریک ڈان کرکے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن اور گولیوں کی فروخت رکوادی بھسی اڈا جس کو تھانہ پیرمحل صدر کی حدود لگتی ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر کمالیہ کی حدود میں واقع پر ٹیکہ مافیا نے بھسی اڈا کو اپنا پوائنٹ بنالیا میڈیکل سٹور سمیت کھلے عام نشہ آور انجیکشن اور گولیوں کی فروخت سے نشہ کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے نشہ کے عاد ی افراد سرعام نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے مکینوں کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں نشہ آور افراد اپنے نشہ کو پور اکرنے کے لیے گھر اور دکانوں کا سامان چوری کرکے اردگرد کے کباڑیوں کو فروخت کرکے اپنانشہ خریدتے ہیں جس سے چوری کی وارداتیں عام ہونے مکین عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت کے مجاز افسران کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نشہ آور انجیکشن اور گولیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں