سندھلیانوالی؛ ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی 9وارداتیں آٹھ مسلح ڈاکوئوں نے 9گھروںمیں داخل ہوکر نقدی طلائی زیورچھین لیے

سندھلیانوالی؛ ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی 9وارداتیں آٹھ مسلح ڈاکوئوںنے 9گھروںمیں داخل ہوکر نقدی طلائی زیورچھین لیے تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی کے محلہ بستی محمد آباد میں ظہور گرو ٹریکٹر ڈیلر کے گھر سے اڑھائی تولہ طلائی زیورات، نقدی 1 لاکھ 45 ہزار، 1عدد لائنس یافتہ پسٹل، اشٹام، چیک، اور 16 ٹریکٹروں کے کاغذات لوٹ لئے دوسری واردات بلال تھہیم کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں پیٹیوں کے تالے توڑڈالے ، تیسری واردات سید محسن علی شاہ گھر میں داخل ہو کر صحن میں سوئے افراد کو گن پوائنٹ پر موبائل فون لے گئے،چوتھی واردات پنڈی غازی آباد میں آٹھ مسلح ڈاکو دلاور لوہڑی کے گھر دیوار داخل ہوکر ایک تولہ طلائی زیورات 50 ہزار نقد لوٹ کر عورتوں پر تشدد بھی کیا، اور تمام افراد کو کمرے میں بند کر دیا پانچویں واردات ساجد لوہڑی کے گھرداخل ہوکر میاں بیوی سے گن پوائنٹ پر آدھا تولہ زیور اور بارہ ہزار نقد لوٹ لئے خاتون کے کانوں سے ڈاکوئوں نے طلائی بالیاں نوچ لی جس سے خاتون کے کان زخمی ہو گئے، چھٹی واردات پنڈی غازی آباد میں محمد رشید آڑھتی کے گھر داخل ہو گئے اسکے سوئے ہوئے بیٹے پر تشدد کیا سوا تولہ طلائی زیورات 4 تولے چاندی، 1 لاکھ سات ہزار نقد رقم لوٹ لیا ساتویں واردات پنڈی غازی آباد میں رمضان چوہان کے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر 7 تولہ طلائی زیورات اور 35 ہزار نقد لوٹ لئے آٹھویں واردات شوکت ولد محمد رمضان قوم کمہار کے گھر ڈاکوئوں نے داخل ہوکر 3 تولہ طلائی زیورات 25 ہزار نقد لوٹ لئے، دو خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر ہوائی فائرنگ کی شوکت کمہار کے بیٹے کی شادی 24 مارچ کو ہوئی تھی نویں واردات فوجی محمد نواز کے گھر میں داخل ہو کرخواتین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر تین تولے طلائی زیورات اور 10 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے، سندھلیانوالی میں ایک ہی رات میں 9 گھروں میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں کی خبر علاقے بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، تھانہ اروتی، پیرمحل، کمالیہ پولیس کے پہنچنے کے باوجود کوئی بھی مسلح ڈاکوئوں کوگرفتارنہ کیا جاسکا ڈاکوئوں نے لوگوں کے گھروں سے لوٹا گیا سامان جس میں ٹرنک، اور کپڑے وغیرہ تھے کھیتوں میں پھینک دیا، نقدی اور قیمتی طلائی زیورات ساتھ لے گئے ہیں، پولیس کی فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں