پیرمحل; احساس کفالت پروگرام تحصیل پیرمحل کے ہزاروں غریب ومستحق گھرانے حکومتی مالی امداد سے محروم

پیرمحل; احساس کفالت پروگرام تحصیل پیرمحل کے ہزاروں غریب ومستحق گھرانے حکومتی مالی امداد سے محروم ، بیوہ یتیم مساکین خواتین کے نام سروے میں شامل نہ ہونے پر مستحق افراد دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے احسا س پروگرام کے تحت مستحق افراد کو سروے میں شامل کیا جائے متاثرین کی وزیر اعظم پاکستان کے نام اپیل ، تفصیل کے مطابق احساس کفالت پروگرام تحصیل پیرمحل کے ہزاروں غریب ومستحق گھرانے جن کا نام رجسٹر ڈ نہ ہونے کے باعث امداد سے محروم چلے آرہے تھے احساس کفالت پروگرام کی طرف سے نئے رجسٹر ہونے والے مستحق افراد کا طریقہ کاروضع نہ ہونے پر مستحق افراد مارے مارے پھرتے ہیں کبھی کمالیہ اور کبھی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دفاتر کے چکر لگاکر اپنے پاس جمع پونجی کرایہ کی مد میں خرچ کرنے سمیت نوسرباز غریب مستحق افراد کو نام سروے لسٹ میں شامل کروانے کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں بیوہ یتیم مساکین خواتین، بھٹہ مزدور دیہاڑی دار جن کا کرونا وباء کے باعث روزگار مکمل طور پر ختم ہونے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت کے باعث ساراسارادن حکومتی امدادکے منتظر دکھائی دیتے ہیں مگر احساس کفالت پروگرام میں نئی رجسٹر یشن نہ ہونے سے مستحق افراد امداد سے محروم ہے متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور محلہ اور گلی کی سطح پر عشر زکوة کمیٹیوں اور بلدیاتی نمائندوں اور محکمہ مال اور نمبرداران کے ذریعے دوبارہ سروے کرواکر مستحق افراد کے نام احساس کفالت پروگرام میں شامل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں