Pirmahal news today

اعجاز پٹواری بادشاہ گر بن گیا اے سی پیرمحل کے اختیارات استعمال کرکے ریڑھی چھابڑی فروشوں اے سی پیرمحل کے نام کی سرعام بھتہ وصولی کرنے لگا

اعجاز پٹواری بادشاہ گر بن گیا اے سی پیرمحل کے اختیارات استعمال کرکے ریڑھی چھابڑی فروشوں کو پرائس مجسٹریٹ بن کر اے سی پیرمحل کے نام کی سرعام بھتہ وصولی کرنے لگا ، بھتہ نہ دینے پر پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے بھاری جرمانے کرکے غریب محنت کشوں پر ظلم کی انتہا کردی اے سی پیرمحل ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور رشوت خوراعجاز پٹواری کو ضلع بدر کریں متاثرین تفصیل کے مطابق اعجا زاحمد پٹواری جوکہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبانعمت کا کار خاص بن کر سبزمنڈی پیرمحل میں بطور نمائندہ محکمہ مال بن کر سبزی فروٹ کی مانیٹرنگ کے لیے تعینات ہے علاوہ ازیں سرکاری تقریبات سمیت محکمہ مال اور تحصیل کونسل کے مختلف پروگرامز کی نقابت کی آڑ میں شہر میں ریڑھی چھابڑی فروٹ فروشوں سے سبزی فروٹ کریانہ بھتہ کی مد میں وصول کرنے سمیت سرعام لوٹ مار کرپشن کا مرتکب ہورہا ہے اگر کوئی ریڑھی چھابڑی فروش اعجاز پٹواری کو بھتہ نہ دے تو غیر معروف پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے پانچ ہزار روپے سے دس ہزار روپے جرمانہ کرکے ریڑھی چھابڑی فروشوں کی زندگی اجیرن کیے ہوئے ہیں متاثرین نے بتایاکہ اعجاز پٹواری اپنے آپ کو پرائس مجسٹریٹ اور محکمہ مال کا آفیسر بن کر ہم سے فروٹ سبزی کریانہ طلب کرتاہے نہ دینے پر سرعام جرمانہ کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکیاں دیتا ہے متاثرین نے محکمہ اینٹی کرپشن اور اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے نام بھتہ وصولی بند کروائی جائے کرپٹ پٹواری کو ضلع بدر اور محکمہ بدر کیاجائے غریب متاثرین کا ازالہ کیاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں