لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں : ویب ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

موصوف پاکستانی دفاع میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابلِ تعریف ہیں.

کمالیہ (محمد نعیم خان سے) سماجی، فلاحی وصحافتی شخصیت،حقیقت نیوز،گردونواح،نیوزآف پاکستان،سچ کا ساتھ،پاکستان نیوز ٹی وی کے ویب ایڈیٹراور دیگر اخبارات کے بیوروچیف پریس کلب کمالیہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشرعات ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونے پر دِلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ہمیشہ وطن عزیز کی دفاعی سرحدوں کی حفاظت میں اہم رول و کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔

انکے جزبے اور بہادری کو پاکستانی عوام سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملایا ہے اور الحمدُ للہ ملک دشمن عناصر کو انہوں نے ہمیشہ شکست دی ہے جو ملک اور عوام کیلئے فخر ہے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات ہونا افواج پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ایسے قابل افسران ہمارے لئے قابل تعریف اور ملک کا اہم سرمایہ ہیں۔ سماجی، فلاحی وصحافتی شخصیت، ویب ایڈیٹر،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے پریس میڈیا بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کامیابی و کامرانی نصیب کرئے تا کہ ملک و قوم اور دفاعی سرحدوں کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکے۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں