عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے روس کی جانب سے کورونا ویکسین تیارہونے اور اگست کے آخر تک سونے کے مجموعی فروخت میں 50 فیصد سے زائد حصے کے حامل دوممالک چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری سرگرمیاں گھٹنے سےسونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں غیریقینی کیفیت کے باعث بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پر آگئی

جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6100 روپے اور 5229روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر120000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 102881روپے کی سطح پر آگئی بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ ادی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 1470روپے ہوگیی اور دس گرام چاندی کی قیمت 17قروپے 47پیسے کی کمی سے 1260روپے 28پیسے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں