پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے جس کے بعد قیمتیں ماہانہ کے بجائے 15 دنوں میں متعین کی جائیں گی وفاقی وزارت توانائی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا

خط میں کہاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے پی ایس او کی درآمدی قیمت کا بنچ مارک ختم کردیاگیاہے لہذا اب پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے لئے عرب گلف پیلٹس بنچ مارک ہوگا جبکہ پی ایس او اور عرب گلف پیلٹس کی اوسط قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین ہوگا وزارات توانائی کے خط میں کہاگیاہے کہ زرمبادلہ میں کمی بیشی کو آئندہ 15 روزہ جائزے میں قیمت کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ پی ایس او ڈیزل کی طرح پیٹرول کی خریداری کا طویل مدتی معاہدہ کرے گا۔ پیٹرول کے اس طویل مدتی معاہدے کا مقصد سستا ایندھن حاصل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں