پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی

اسلام آباد ( نمائندہ سچ کا ساتھ ) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ذرائع کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی

جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے، یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔نئی دریافت سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت جب کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں