تحصیل پیرمحل کے کروناوائرس میں مبتلا افراد کی لسٹ جاری میونسپل کمیٹی عملہ کا کرونا وائرس کے مریضوں کے گھر میں کلورین کا سپرے

تحصیل پیرمحل کے کروناوائرس میں مبتلا افراد کی لسٹ جاری میونسپل کمیٹی عملہ کا کرونا وائرس کے مریضوں کے گھر میں کلورین کا سپرے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کے 19افراد میں وائر س کی تصدیق ہوگئی جن میں مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، عارفہ زوجہ سرور بھٹی اے سی آفس رہائش، ڈاکٹر شان علی ، ڈاکٹر جاوید اقبال ولد محمد نذیر ہائوسنگ کالونی پیرمحل، زاہد حسین ولد اللہ دتہ چک665گ ب ،ڈاکٹر زمان ولد لیاقت علی مدینہ بلاک ، بابر نثار ولد نثار احمد چک 670گ ب ،ڈاکٹر ردافاطمہ دختر مشتاق احمد ، محمد عثمان ولد مشتاق احمد ،محمد مشتاق ولد تاج محمد ،عبدالجبار ولد تاج محمد ، یٰسین چوہدری ولد عبدالجبار ،شاہین مشتاق دخترمحمد مشتاق تاج ساکنان غوثیہ آباد پیرمحل

،ثقلین اکبر ولد محمد اکبر جاوید ،حسنین اختر ولد لیاقت ، سیماب بتول دختر عدنان اختر ،محمد حسن علی ولد حسنین اختر ، کنزہ بتول دختر شہباز اختر ،زینب بتول دختر شہباز ساکنان مدینہ بلاک پیرمحل شامل ہے کے کروناوائرس پوزیٹو آنے پر متاثرین کو گھروں میں قرطینہ کرکے علاج شروع کردیا کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے گھروں میں عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل نے کلورین ملے پانی سے سپرے کرتے ہوئے شہریوں کو مکمل طورپر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جبکہ ڈاکٹر جاوید اقبال جو کہ اپنے گھر میں قرطینہ میں ہے کی وفات کی خبر کی افواہ پر شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ڈاکٹر جاوید اقبال نے فوری طورپر اپنی تصویر اور پیغام میں اپنی وفات کی تردید کرتے ہوئے جلدہی انسانیت کی خدمت کے ہمہ وقت کوشاں رہنے کا عزم ظاہر کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں