ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی| ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کنگز نے 7 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچمیں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے روومن پاول 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر-کیڈمور 56 جبکہ عامر جمال 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
صائم ایوب 1 جبکہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں