سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی قیمتیں مستحکم

سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی قیمتیں مستحکم

کراچی| سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ مقامی سطح پر سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 194100 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1812 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 194100 روپے اور 166409 روپے پر مستحکم رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں