urdu poetry in urdu text

دو لائن اردو شاعری کاپی پیسٹ

لوگ جب، تیرا نام لیتے ہیں
ہم کلیجے کو تھام لیتے ہیں

میری شاعری پڑھ کر وہ پہلو بدل کر بولے
خدارا کوئی قلم چھینے اس سے یہ تو مار ڈالے گا۔

نادان ہوں، نہ سمجھ ہوں، بے کار ہی سمجھو۔
دل روتا ہے، ہونٹ ہنستے ہیں فنکار ہی سمجھو۔۔

تجھ ســــے ہاروں تو جیت جاتا ہــــوں
• تیری خــــــــوشیاں عزیز ہیں اتنی

اور کیا چاہتے ہو __اِس دل میں مقام اپنا
کہہ تو دیا ہے __میری کُل کائنات ہو تم

‏کبھی اعتبار اُلفت__ کبھی ہم سے بدگُمانی
تیری یہ بھی مہربانی تیری وہ بھی مہربانی

مجھ سے الجھ رہیں ہیں کہ تعبیر دو ہمیں
وہ خواب جو بکھر گئے بستر کے آس پاس

“قاصد تو اِس فریب سے خط انکو جا کے دے
“صاحب’ یہ کس کا خط ہے ذرا پڑھ تو دیجیے

جو مر گئے ہیں تمھیں ان کا خیال ہے لیکن
_جو مر رہے ہیں تمھیں ان کا کچھ ملال نہیں

آیا نہ تجھے راس، کوئی گھر بھی، قفس بھی
اب اے دل کم ظرف، کسی شہر میں بس بھی

ٹھکرا کے جو آیا ہے سمندر کی سخاوت
اب دشت مسافت میں، گھٹاؤں کو ترس بھی

میں پیاس کا صحرا، کہ گزر گاہ ہوں تیری
تو ابر کی صورت ہے، کبھی مجھ پہ برس بھی

محسن مجھے چھیڑیں گے بہت چاند، ندی، پھول
آیا نہ میرا یار____اگر اب کے برس بھی

تم نے دیکھا ہے فقط آنکھوں کو
تم نے آنکھوں میں کہاں دیکھا ہے

وفائیں مانگتے پھرتے ہیں فقیروں کی طرح
عجیب لوگ ہیں کہتے ہیں محبت کی تھی

زمانہ ہمارے خِلاف بھی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے
ہم تو زندگی آج بھی اپنے انداز میں جیتے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں