ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی| ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے25 ویں میچمیں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں