راولپنڈی| کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم روزنگٹن 69 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔