پیرمحل: معاشرے کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی بدولت ہی صحت وتوانا رکھا جاسکتاہے کراٹے کے فروغ کے لیے کوشاں ہے پاکستان کا نام دنیا بھر میں متعارف کروارہے ہیں ان خیالات کا اظہارعبدالستار نیا زی گرینڈ کراٹے ماسٹر صدر آل پاکستان بانڈو فیڈریشن نے ہمراہ رانامحمد اشرف بلیک بیلٹ سیون ڈان علی عمران راجپوت بلیک بیلٹ فورڈان سیکرٹری جنرل اسلام آبادموئے تھائی اینڈ بانڈو ایسوسی ایشن ، سعید آکاش آف فیصل آباد ، ، ابرار مصطفائی ، حافظ محمد عثمان ، محمداکمل گجر ، رانا مقیت رضا آف پیرمحل ۔سلیمان منڈی بہائوالدینمیڈم شاہین انجم نائب صدر پنجاب بانڈو ایسوسی ایشن کے ہمراہ کراٹے کاز کے مشاورتی اجلاس میں کیا انہوں نے کہاپاکستان کے کراٹیکاز نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں مگر سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی مایوس کن ہے ہمارا اولین مقصد نوجوان نسل کو کھیل کے میدانوں میں واپس لانا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بانڈوکراٹے کے اساتذہ اور کوچز کو کراٹے کے فروغ کے لیے میدان عمل میں لارہے ہیں تاکہ معاشرے کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی بدولت صحت وتوانا رکھ کر بیماریوں سے پاک معاشرہ کاوجود قائم رکھیں جس ملک کے گرائونڈ آبا د ہے اس کے ہسپتال ویر ان ہوجاتے ہے اجلاس میں اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام صوبائی عہدیداروں کے چنائو اور بانڈوفیڈریشن کو ازسرنوترتیب دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا
