پیرمحل ٹریفک پولیس سرکل کی جانب سے انسپکٹر طاہر سلطان اور انسپکٹر عاطف کی زیرقیادت ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک کی گئ

پیرمحل ؛ ٹریفک پولیس سرکل پیرمحل کی جانب سے ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک کی گئی واک کی قیادت انچارج ڈرائیور سکول انسپکٹر طاہر سلطان اور انسپکٹر عاطف نے کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے حکم اور ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار اورڈی ایس پی ٹریفک آصف رحیم بٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس پیر محل کی جانب سے ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے متعلق آگاہی کے حوالہ سے واک کا انعقاد کیا جس میں ٹریفک سٹاف سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر STWعاطف ندیم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاٹریفک واک کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرتے ہوئے احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور خطر ناک انداز میں گاڑی چلانے سے گریز کریں اس کے ساتھ ساتھ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ چلانے دیں اور تمام موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور سائیڈ مررزکا ضرور استعمال کریں تا کہ موٹر سائیکلوں کے بڑھتے ہوئے حادثات میں کمی لا ئی جا سکے۔ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا مہذب قوموں کا شعار ہے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کر کے ہی ہم خود کو اور اپنی فیملیز کو جان لیوا حادثات سے بچا سکتے ہیںانچارج ڈرائیور سکول انسپکٹر طاہر سلطان نے کہا شہری زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانون کی سخت ورزی ہے آگاہی واک کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے شہریوں میں آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے کا آغاز کر دیا گیاپیرمحل غوثیہ چوک میں ٹریفک کے آگاہی قوانین کے سلسلہ میں کیمپ لگا دیا گیا جس سے شہری ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں