پیرمحل: نفاذ نظام مصطفی ۖ دین کو تخت پر لانے کے لیے 8 فروری کو کرین پر نشان لگائیں محمد لطیف گجر امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی 124

پیرمحل : تحریک لبیک پورے اسلامی ویژن کے ساتھ سیاست کے میدان میں موجود ہے نفاذ نظام مصطفی ۖ دین کو تخت پر لانے کے لیے 8 فروری کا دن موروثی سیاسی پارٹیوں کایوم حساب ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں محمد لطیف گجر امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی 124نے ہمراہ علامہ پیرفرخ سلیم چشتی امیدوار قومی اسمبلی این اے 107نے حلقہ کے عوام سے ملاقاتوں میں کیا انہوں نے کہا پاکستان کے عوام8 فروری کو تحریک لبیک کو ووٹ دے کرلوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کردیں گے انہوں نے کہا جب قوم کی آزمائی ہوئی سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں تویہ کیاعوام کی فلاح وبہبودکر یں گے انہوں سیاست کو وراثت سمجھ رکھاہے اپنی اپنی باری پر لوٹ مارکر تے ہیں چلے جاتے ہیں ان روایتی سیاسی پارٹیوں نے ملکی خزانہ کوخالی کردیاہے اب یہ کس منہ سے الیکشن میں عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں انشااللہ 8 فروری نفاذ نظام مصطفی ۖ دین کو تخت پر لانے اور خوشحالی سالمیت کی کامیابی کا دن ہوگا اوریہ انتقامی سیاست کے خاتمہ کاالیکشن ہوگا ہم اپنے ووٹرزکی تربیت کررہے ہیں کہ شخصیات پرنہیں بلکہ نفاذ نظام مصطفی ۖ دین کو تخت پر لانے اور ملک سے سودی نظام کو ختم کرکے عوام کی بھلائی پربات کرنی چاہیے اورہم مسجد منبر کے ذریعے پاکستان کے عوام کو پیارے نبی ۖ کا دیا گیا نظام سیاست سے شعوروآگاہی دے کر ملک میں جاری بحرانوں کا خاتمہ کریں گے جب آپ ریاست کے اندرریاست بنائیں گے توملک تباہ ہوجائیگا پاکستان کے عوام8 فروری کو تحریک لبیک کو ووٹ دے کرلوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں