پیرمحل: تنظیم اساتذہ پاکستان کی واحد تنظیم ہے جواساتذہ برادری کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے غلام مصطفی تبسم

پیرمحل: تنظیم اساتذہ پاکستان کی واحد تنظیم ہے جواساتذہ برادری کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے سعی کرنا ۔ اساتذہ کی تعمیر سیرت کرنا ۔ نظام تعلیم کو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنا اولین مقاصد میں شامل ہے ان خیالا ت کا اظہار ، غلام مصطفی تبسم ضلعی صدر نے ہمراہ صوبائی صدر تنظیم اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن ضیاء نے تعلیم القرآن ، پروفیسر محمد اشرف شاکر سابق ضلعی صدر نے درس حدیث ، رانا غلام مصطفی منج ضلعی نائب صدر نے احیائے اسلام اور معلم جبکہ رانا سہیل خاں ناظم شعبہ بہبود اساتذہ نے اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کا حل محمد جاوید گورایہ ضلعی جنرل سیکرٹری ، ضلعی ناظم تعلیم وتحقیق پرنسپل چوہدری فقیرمحمد ، محمدساجد تحصیل سیکرٹری کمالیہ کے ہمراہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا اساتذہ معاشرے کے معمار ہیں مگر اساتذہ باہمی نااتفاقی کے باعث معاشرے کا کمزور ترین فرد بن کرمسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گئے ہیں اساتذہ کو پوری دنیا میں عزت واحترام کا درجہ حاصل ہے مگر وطن عزیز میں اساتذہ کو پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے باوجود حقوق سے محرومی کا سامنا ہونے کے باعث آئے روز اساتذہ احتجاج پر مجبور ہیں اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تنظیم اساتذہ پاکستان اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے مہمان خصوصی صوبائی صدر پرفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن ضیاء نے اساتذہ کی تربیت کر تے ہوئے انہیں سورة البقرہ کی ابتدائی پانچ آیات کی تجوید کے ساتھ تلاوت اور تفہیم القرآن کروائی ۔ پروفیسر محمد اشرف شاکر سابق ضلعی صدر نے درس حدیث دیتے ہوئے ہمیشہ فکر آخرت کو مد نظر رکھنے کی تلقین کی ، رانا غلام مصطفی منج ضلعی نائب صدر نے احیائے اسلام اور معلم کے حوالے اساتذہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جبکہ رانا سہیل خاں ناظم شعبہ بہبود اساتذہ نے اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کا حل کے متعلق گفتگو کی اس موقع پر نئے اراکین محمد حنیف ، عبدالمنان سے صوبائی صدر نے حلف لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں