پیرمحل؛نگران وزیرا علیٰ کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان، علاقائی صحافی پالیسی سے محروم،

پیرمحل؛نگران وزیرا علیٰ کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان، علاقائی صحافی پالیسی سے محروم،سرکاری سطح پر پریس کلبوں کے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ پرپابندی اٹھائی جائے صحافتی حلقے تفصیل کے مطابق نگران وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی کا صحافیوں کو 3300پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا جس میں ،2300 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی صحافیوں کو ایک ہزار کیمرہ مینوںفوٹوگرافرز کو جبکہ اس میں 15فیصد پلاٹ سٹاف کے لیے مختص کیے گئے ہیں پلاٹ ہائے کی تعداد لاہور پریس کلب کے ممبران کی تعدادکے برابر ہے علاقائی صحافی پالیسی سے محروم ہے جبکہ سرکاری سطح پر عرصہ دراز سے پنجاب بھر میں پریس کلبوں کے لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد ہے صحافتی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے لیے ہر علاقہ کی ہائوسنگ سوسائٹی ،پرائیویٹ ٹائون میں دوفیصد کوٹہ مختص کیا جائے سرکاری سطح پر پریس کلبوں کے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ پرپابندی اٹھائی جائے ہر تحصیل قصبہ سطح پر پریس کلب کو جگہ الاٹ کی جائے اور قصبہ اور تحصیل سطح پرعلاقائی صحافیوں کو پلاٹ الاٹمنٹ کی پالیسی متعارف کرواکر صحافت دوست حکومت ہونے کا ثبوت فراہم کیاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں