ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، صوابی میں مکان کی چھت گر گئی

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، صوابی میں مکان کی چھت گر گئی

اسلام آباد| پاکستان کے تین صوبوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 9 بج کر 47 اور 48 منٹ کے درمیان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

عالمی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 6.8 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز افغانستان کوہ ہندو کش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے شدت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے جبکہ پشاور کی مساجد میں اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے کے وقت راولپنڈی کے بازاروں میں بھی بھگدڑ مچی۔ اسلام آباد / مری، ملکہ کوہسار، کامرہ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے بعد شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پنجاب

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، چکوال، ہٹیاں بالا، کوٹ ادو، شجاع آباد، کلور کوٹ، کالا شاہ کاکو، واں بچھراں، ڈسکہ، اوچ شریف، دریا خان ، ڈی جی خان، کوٹ ادو، لودھراں اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، شجاع آباد، کندیاں، سرائے مغل، اوکاڑہ، میانوالی، اٹھارہ ہزاری، چنیوٹ، ڈجکوٹ، سمندری، کمالیہ، گوجرہ، ماموں کانجن، بچیانہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا

پشاور، کوہاٹ، صوابی، کرک، پارا چنار، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی شہریوں نے زمین کی لرز کو محسوس کیا۔ اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 47 منٹ پر محسوس کیے گئے، جو دس سے پندرہ سیکنڈ کے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ادارے اور رضاکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کالام میں زلزلے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے بعد کالام سے بحرین جانے والے روڈ بند ہوگیا۔

بلوچستان

بلوچستان کے علاقے مانجھی پور ،ڈیرہ اللہ یار اور جعفر آباد میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پی ڈی ایم اے نے زلزلے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں پیش گی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام اباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر اسلام اباد کے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام اباد کے وفاقی اسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ عملہ اور اسپتال کی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

بھارت

الہ آباد سمیت مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان کے علاوہ ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں محسوس کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں