مشی گن یونیورسٹی میں مسلح شخص کا حملہ؛3 افراد ہلاک اور5 زخمی

مشی گن یونیورسٹی میں مسلح شخص کا حملہ؛3 افراد ہلاک اور5 زخمی

مشی گن| امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے کیمپس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مسلح شخص نے مشی گن کی اسٹیٹ یونیورسٹی کی اکیڈمک اور یونین بلڈنگ میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کو حملہ آور کی گولی لگی لاش بھی کیمپس سے مل گئی۔ مسلح شخص نے یونیورسٹی میں داخل ہوتے وقت ماسک پہنا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس کی شکل نظر نہیں آرہی ہے۔ مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش میں گولی کا نشان اس کی اپنی پستول کا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور ایک 43 سالہ سیاہ فام شخص ہے۔ تاحال حملے کی وجہ کی تعین نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں