لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف

لاہور| پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں