لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

ملتان| لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا طاہر بیگ 32، حسین طلعت 20 اور شائی ہوپ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں