عمران خان عدالتوں کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے، مریم نواز

عمران خان عدالتوں کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایسا گیدڑ ہے جس نے کارکنوں اور خواتین کو ڈھال بنایا، جیل بھرو تحریک کی طرح وہ لاہور میں ریلی کا اعلان کر کے خود گھر میں چھپ گیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن بلال کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے کارکن کی جان کی بھی قیمت ہے کیونکہ وہ بھی انسان ہے، ایک شخص فساد پھیلا رہا ہے اور بزدلوں کی طرح چھپ کر نوجوانوں اپنے لیے کھڑے ہونے کی تاکید کررہا ہے‘۔

ن لیگ کی آرگنائزر نے کہا کہ کل بلال کے والد کی عمران خان کے ساتھ تصویر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رویا کیونکہ اُن کے ساتھ ملازموں جیسا رویہ اختیار کیا گیا، یہ سیاسی کارکن اور اُس کے والدین تذلیل ہے، بلال کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے جس کا میں نے مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ جو شخص آپ کو سڑک پر لاکر ڈنڈے کھانے کا بول رہا ہے اُس نے اپنے بچوں کو محفوظ ملک لندن میں رکھا ہوا ہے اور وہ خود پلاسٹر چڑھا کر گھر میں بیٹھا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی ٹانگ کا بہانہ کبھی ایسی بیماریوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں جن کا نام نہیں لے سکی، یہ کورٹ کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ہوجائیں اور ایک اسمبلی میں ن لیگ جبکہ دوسری میں پی ٹی آئی کی اکثریت آجائے تو کیا گارنٹی ہے کہ یہ دوبارہ اسمبلی تحلیل نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں خود کھڑا ہوا اور قوم کے پیسے کو بے دریض ضائع کیا، میں اگر وزیر اعظم ہوتی تو اس کو کہتی کہ یہ پیسے ادھر رکھو جو قوم کے پیسے ضمنی الیکشن میں جھونکے ہیں کیونکہ یہ ملک اور پیسہ اُن کے والد کا نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کی جیتی جاگتی عوام کا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں