طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے امیر سمیت 3 کمانڈرز مارے گئے

طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے امیر سمیت 3 کمانڈرز مارے گئے

کابل| طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے سربراہ اعجاز امین آہن گر سمیت تین اہم کمانڈرز مارے گئے۔

طالبان نے رواں ہفتے انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں داعش خراسان کے اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا جب کہ ایک کمانڈر کو حراست میں لیکر اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ طالبان کی سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے عسکری ونگ کے 2 اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا جس میں سے ایک قاری فتح ہے جو امیر الحرب بھی رہا اور آپریشن چیف تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ ایک اور کارروائی میں داعش برصغیر کے امیر 55 سالہ اعجاز امین المعروف ابو عثمان الکشمیری بھی مارا گیا جو کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں خود کش حملہ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں مساجد، امام بارگاہوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں