سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی قیمتوں میں کمی

سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی قیمتوں میں کمی

کراچی| بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1840 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 1400 اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی کمی کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1843.27 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 2 ڈالر کی کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں