urdu poetry in urdu text

دو لائن اردو شاعری کاپی پیسٹ

ﺍﺗﻨﺎ ﭘﯿﺎﺭﺍ ﮬﮯ ﻭﮦ ﭼﮩﺮﮦ ﮐﮧ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﺗﮯ ﮬﯽ
ﻟﻮﮒ ﮬﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﮑﯿﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮬﯿﮟ

کیا میں آنگن میں چھوڑ دوں سونا
جی جلائے گی چاندنی کب تک..؟؟

غم نہ ہوتا جو کھل کے مرجھاتے
غم تو یہ ہے کہ ہم کھلے بھی کہاں

سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں
بحث کیا تھی، اسی کو بھول گیا

آپ کو ہم سے یہ گِلہ ہی رہا
آپ آئے نہیں مُصیبت میں

صدقہ سمجھ کے پیار بھی دینا نہیں مجھے
سید ہوں میری ذات پے صدقہ حرام ھے

تیری یادوں کے راستے کی طرف
اک قدم بھی نہیں بڑھوں گا میں

بن تمہارے کبھی نہیں آئی
کیا میری نید بھی تمہاری ہے

ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا
مریض ہوں
آخر میرے مزاج میں کیوں دخل
دے کوئی

ایک عجیب سی جنگ ہے مجھ میں
کوئی مجھ سے ہی تنگ ہے مجھ میں

کیا وہ اُمید بھی گئی
ہاں وہ اُمید بھی گئی

ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیا
سخت بے اعتبار تھے ہم تو

اس سراپا وفا کی فرقت میں
خواہش غیر کیوں ستاتی ہے

کیا ستم ہے کہ اب تیری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے

اس طرح سے نہ آزماؤ مجھے
اسکی تصویر مت دکھاؤ مجھے

اپنا تبصرہ بھیجیں