تحصیل ہسپتال پیرمحل میں کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ سات دن کے اندر آپریشنل ہوجائے گا

پیرمحل: سول سوسائٹی کی کاوشیں رنگ لے آئی تحصیل ہسپتال پیرمحل میں کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ سات دن کے اندر آپریشنل ہوجائے گا تفصیل کے مطابق سول سوسائٹی اور خدمت خلق سوسائٹی پیرمحل کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہسپتال پیرمحل میں کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ کے میڈیکل آلات کی فراہمی کی گئی متعلقہ ڈاکٹر ز کی تعیناتی بھی کردی گئی مگر کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ چالو نہ کیا گیا تھا عدنان ارشاد چیمہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے تحصیل ہسپتال پیرمحل کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر مزمل کو سات دن کے اندر کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ آپریشنل کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے احکامات کی روشنی میں 15اپریل سے کارڈیالوجی ایمرجنسی یونٹ آپریشنل ہوجائے گااس یونٹ کے آپریشنل ہونے سے تحصیل پیرمحل کے ہارٹ کے مریضوں کو ایمرجنسی میڈیکل کی تمام سہولیات تحصیل ہسپتال پیرمحل میں میسر ہونگی اس سے قبل تحصیل پیرمحل میں کارڈیک ایمرجنسی کی سہولت موجود نہ ہونے سے بہت سی قمیتی جانیں ضائع ہوجاتیں تھیں خدمت خلق سوسائٹی پیرمحل اور شہر کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد چیمہ کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے یہ یونٹ آپریشنل ہورہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں