امریکی ایئرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز آلہ برآمد

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز آلہ برآمد

پنسلوانیا| امریکی ریاست پنسلوانیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

امریکی ادارے ایف بی آئی نے پنسلوانیا کے ایئرپورٹ پر 40 سالہ مسافر کے سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی چیز کے دھماکا خیز مواد ہونے کہ تصدیق کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا جانے والے مارک مفلے نامی مسافر کے سامان کو چیک کرنے کے دوران الارم بج گیا۔
جس پر سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں سے ایک گول شکل والی شے برآمد ہوئی جس میں مومی پاؤڈر اور پلاسٹک میں لپٹا سفوف اور دو فیوز بھی تھے۔ اایف بی آئی کو طلب کیا جس نے دھماکا خیز مواد کی تصدیق کی۔

اس دوران حیران کن طور پر 40 سالہ ملزم مارک مفلے ایئرپورٹ سے نکل گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو تعاقب کے بعد ایک گھر سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ تفصیلات سے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں