الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست

اسلام آباد| الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات مضحکہ خیزاورسپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی توہین ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے۔ان حربوں سے حکومت کی دہشت گردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں