urdu poetry in urdu text

اردو میں گہری شاعری 2 لائنیں زندگی، محبت، اداس کے بارے میں

تسلی رکھ وہ بھی یاد کریں گے۔۔۔
زرا ان کے مطلب کے دن تو آنے دے

‏ایک چاہت ہوتی ہے۔ اپنوں کے ساتھ جینے کی
ورنہ پتا تو سب کو ہے مرنا تو اکیلے ہی ہے

آدھی رات اور گہرے سائے
خالی کرسی، میں اور چاۓ

رات بھر اتنا یاد کرتا ھوں تمہیں
صبح جیسے امتحان ہو میرا۔

‏نيند سوتی ہے ميرے بستر پر
ميں ٹہلتا ہوں رات بھر

یہی تو محبت ہے یارو کہ اب وہ
ہماری طرف کم سے کم دیکھتے ہیں

‏معلـــوم نہیں یہ محبـــت ہـــے یا عقیــــدت۔۔۔۔۔۔۔۔
حصـــارِعشـــق مــیں بــڑا احتــــرام ہـــے آپ کا۔۔۔۔۔

تُجھے تکنا، تُجھے سُننا، تیرا ہنسنا، مچل جانا
ہمارے غم کے آنگن میں’ فقط دوچار خُوشیاں ہیں

ترے اک گردن کے کالے سے تل پر
فدا تہذیبِ مشرق ہو گئی ہے

فارحہ۔۔!!تمھیں یاد ہے وہ وعدہ
چند برس بچے نہ ہونے دیں گے

کیا کہا
میں پیارا لگتا ہوں ؟؟
مطلب،
میں صرف لگتا ہوں

اُس نے کہا #پاگل ہو “تُم
ہم نے کہا بیشک_ پر__ تُمارے لئے

وہ کہنے لگی سنا ہے شاعری بھی کرتے ہو۔
انہیں کیسے بتلاؤں محبت بھی کرتا ہوں-۔۔۔

تجھ کو شہہ رگ سے قریب رکھتا
ہاں گر……وہاں خدا نہ ہوتا

کیوں اتنی تصـــــــــدیق کرتے ہو۔۔۔ ؟
ہر حوالے سے ہم تمـــــــــہارے ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں